سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کر دی


سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کی مدت بڑھا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے، داخلی اور خارجی ویزوں میں اکتیس مارچ 2022 تک مفت توسیع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت خودکار طریقے سے غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسی طرح وہ ممالک جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہاں موجود سعودی وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزے کی میعاد بھی 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں