پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ سلطانز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث بابراعظم کھل کر نہ کھیل سکے اور 23 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کی تاہم ان کا سفر 43 کے انفرادی اسکور پر عمران طاہر نے ختم کیا۔ جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا شکار بنے۔


ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین جب کہ دھانی اور خوش دل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس

نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نئی پچ ہے اس کو آزمانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، ٹم ڈیوڈ بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ محمد نبی، کلارک اور گریگری بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

افتتاحی تقریب
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی شاندار افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام نشر کیا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیا جب کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کا نغمہ گایا۔

اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔ بعد ازاں اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جب کہ 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے 15اورلاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

10 فروری سے 27 فروری تک فائنل سمیت دیگر میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کھیلےجائیں گے۔

ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 میں شرکت مشکوک


متعلقہ خبریں