ساتھ ہیں، ریڈ زون بھی جائیں گے: فاروق ستار کی عامر خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

ساتھ ہیں، ریڈ زون بھی جائیں گے:فاروق ستار کی عامر خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

کراچی: تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے آج ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے ہماری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ جو سلوک کیا یہ نا قابل برداشت ہے۔

ایم کیو ایم: وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، یوم سیاہ منانےکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس سے قبل ان کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی بھی ہم سب نے حمایت کی تاہم انہوں نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی کیا ریڈ زون کے باہر بیٹھی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کا اس شہر میں مینڈیٹ ہے اس کے عوامی نمائندوں پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم آئین و قانون کی دھجیاں اڑا سکتے ہو تو ہم بھی احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ساتھ ہیں، اب ریڈ زون بھی جائیں گے۔

ایم کیو ایم: دھرنے پر لاٹھی چارج، وفاقی وزرا برہم، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نارتھ کراچی کے ساتھی محمد اسلم کی شہادت ہوگئی ہے جب کہ صداقت حسین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ زنجیریں جنوں کا تحفہ ہیں، زنجیروں سے گھبرانا کیا، ہم ہاتھ بڑھائے بیٹھے ہیں پہناؤ جسے پہنانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ آج ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ایسے مظالم سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوائے پیپلز پارٹی کے تمام سیاسی جماعتیں اس کالے قانون پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے پر گئے تھے۔

کراچی میں احتجاجی ریلیاں: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

عامر خان نے دعویٰ کیا کہ ایک طرف فون پر ہم سے بات کر رہے تھے دوسری جانب شیلنگ شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وڈیروں کے گینگ سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہمارے شہید ساتھی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں