کورونا کیسز میں اضافہ: پولی کلینک کی او پی ڈی کو بند کر دیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم اسپتال پولی کلینک کی او پی ڈی کو کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولی کلینک کے ملازمین میں بھی کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال کی او پی ڈی 28 سے 31 جنوری تک بند رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور عملہ معمول کے مطابق فرائض سر انجام دے گا۔


متعلقہ خبریں