امریکہ کی اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

uae

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان


امریکہ نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پرڈرون اور میزائل حملہ ہو سکتا ہے، امریکی شہری امارات سفر سے گریز کریں۔

ابوظبی پرحملے کے بعد محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزیری جاری کی تھی، جس میں امریکی شہریوں کو امارات نہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حوثیوں کو ڈرون حملے کی سزا ضرور ملے گی، متحدہ عرب امارات

یاد رہے چند روز قبل ابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا،  ابوظہبی پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقےمیں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکرپھٹ گئے، جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل اایئرپورٹ پرتعمیراتی مقام پرآگ بھڑک اٹھی۔ 

سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں