بھارت کا پی آئی اے پرواز کو جے پور جانے کی اجازت دینے سے انکار

پی آئی اے pia


بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ، بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.

بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کوکل ہفتہ کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا.

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی، پی آئی اے حکا م نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 160 یاتریوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے روانہ ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں