پری زاد کا سفر ہونے کو ہے ختم ، آخری قسط آج سینیما گھروں میں


پری زاد کی کہانی کے دی اینڈ کا سب کو انتظار، ڈرامے کی آخری قسط آج سے سینما گھروں میں پش کی جائے گی۔ جبکہ یکم فروری کو ہم ٹی وی کی اسکرین پر نشر کی جائے گی۔

آخری قسط میں کیا پری زاد کے نصیب کی سیاہی عینی کی محبت سے دھل سکے گی؟ کیا  وہ ایک نظر جس میں کوئی، طنز، حقارت، تمسخر یا نفرت نہ ہو، پری زاد کا مقدر بن سکے گی؟

ان سب سوالوں کے جواب کے لیے شائقین پری زاد کی کی زندگی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور آج سینیما گھروں کی بڑی اسکرین پر ان کو اپنے سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پری زاد کا راج

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اپنی پہلی قسط سے ہی داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈیزائنر بھی ‘پری زاد’ کے فین نکلے

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔


متعلقہ خبریں