سابق نائب صدر نیشنل بینک کو چار سال قید، ایک کروڑ جرمانہ

سابق صدر نیشنل بینک کو سزا سنا دی گئی

فائل فوٹو


لاہور: سابق نائب صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق نائب صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

نیب ریفرنس کے مطابق بطورنائب صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

یہ بھی پڑھیں: آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے، فواد چودھری

عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں