پنجاب اور کے پی حکومتیں بتائیں کہاں مفت علاج ہو رہا ہے؟ بلاول بھٹو کا چیلنج

پنجاب اور کے پی حکومتیں بتائیں کہاں مفت علاج ہو رہا ہے؟ بلاول بھٹو کا چیلنج

گمبٹ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر شہری کو گھر پر مفت علاج پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہاں مفت علاج ہو رہا ہے؟

کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوگا، عالمی ادارہ صحت کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گمبٹ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج کرتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کینسرکا بھی 100 فیصد مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے اور یہاں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے یہاں تھیلیسیمیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور پاکستان میں اس کا علاج مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اورجگرکاعلاج ہوتا تھا اور یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج مہیا کرتا ہے۔

جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختوا میں گمبٹ جیسا ایک اسپتال دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیلہ صحت کارڈ کا نام تبدیل کرکے صحت کارڈ کا نام دیا گیا جب کہ اس سے قبل نواز شریفر کے دور میں وسیلہ کارڈ کا نام تبدیل کر کے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ رکھا گیا تھا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صوبے میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں کینسر، کڈنی اور لیور کا مفت علاج ہوتا ہو۔

وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ گمبٹ اسپتال میں 29 فیصد پنجاب کے مریضوں کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس پر میں گمبٹ کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں