حکومت پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں سے متعلق نیا اعلان

حکومت پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں سے متعلق نیا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے پہلی سے چھٹی جماعت تک کے اسکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق لاہوراورراولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔

پاکستان میں کورونا کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 8 ہزار 183 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ اب چھٹی جماعت تک کے بچے 15 فروری تک 50 فیصد حاضری کے تحت اسکول آئیں گے۔

کورونا: راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل اس حکمنامے کا اطلاق 31 جنوری تک پرائمری اسکولوں میں ہونا تھا۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: پولی کلینک کی او پی ڈی کو بند کر دیا گیا

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی اسکولوں میں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں