اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی تجویز


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 14 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شناخت کے بعد انہیں سیل کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 8 ہزار 183 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مزید ایک ہزار 550 نئے کیسز کی شناخت ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد ہو گئی ہے۔

حکومت پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں سے متعلق نیا اعلان

ہم نیوز نے ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا: راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کورونا کیسز کی شناخت ہونے کے بعد شہر کے مزید 14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی سفارش کردی ہے۔


متعلقہ خبریں