ٹماٹر، لہسن، دالیں، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیا مہنگی ہو گئیں

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ٹماٹر، لہسن، مٹن، دالیں ، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی 20.24 فیصد ہو گئی ہے۔

ایران سے پاکستان 500 اشیا آتی اور صرف5 جاتی ہیں، تجارتی عدم توازن کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت جن اشیائے ضروریہ میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر اوسطاً 18 روپے 53 پیسے اور لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریا کے مطابق مٹن کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا 1.92 روپے اور دال ماش کی قیمت میں 2.75 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جب کہ دال مسور 1.54 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 0.68 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

ادارہ شماریات کے مطابق گھی کی اوسطاً فی کلو قیمت ایک روپے 75 بڑھ گئی ہے جس کے بعد گھی کی فی کلو اوسطاً قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے جب کہ 5 لیٹر خوردنی تیل کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی ہوئی ہیں جب کہ 26 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو اور انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں جب کہ 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی ہے۔

ٹماٹر، انڈے، چینی اور خواتین کے جوتوں سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریا کے مطابق اسی طرح چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے 5 پیسے کم ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں