یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو سپورٹ کرنا تھا، شاہ محمود

یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو سپورٹ کرنا تھا، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو سپورٹ کرنا تھا۔

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر ن لیگ کے ساتھ کھیل کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کی منظوری میں بھرپور حمایت پر اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔

غلط تاثر ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی اسٹیٹ بینک قوانین میں ترمیم ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جوابدہ تھا اور رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے۔

آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے، فواد چودھری

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ، انہوں نے پس پردہ حکومت کا ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں