یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف

Yousaf raza gillani

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو بھیجے گئے پیغامات حاصل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

پیغام میں اپوزیشن ارکان کو کہا گیا کہ درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں۔اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

انہوں پیغام میں کہا کہ صبح کی فلائیٹس کینسل ہو سکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اماالدین شوقین کراچی سے جس پرواز پر اسلام آباد آ رہے تھے طلحہ محمود نے اسی پرواز سے کراچی لینڈ کیا، طلحہ محمود کو کہا بھی گیا کہ آپ کراچی کیوں آئے ہیں سینیٹ کا تو اہم اجلاس ہے۔

اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ علم ہونے کے باوجود اپوزیشن ارکان کیوں غائب رہے تحقیقات ہونی چاہئے دوسری جانب بعض اپوزیشن ارکان نے دلاور گروپ کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں