کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی، شہباز شریف


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے۔ کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے تاریخی غداری کی، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی جبکہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح کھاد بھی غائب ہو گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں