ویکسین مخالف ڈرائیوروں کا احتجاج: کینیڈا کے وزیراعظم خفیہ مقام پر منتقل

ویکسین مخالف ڈرائیوروں کا احتجاج: کینیڈا کے وزیراعظم خفیہ مقام پر منتقل

اوٹاوا: ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے خاندان کے ہمراہ خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی جریدے دی ویک اور برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لازمی قرار دی گئی ہے تو ڈرائیوروں نے اس کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم اس احتجاج کے بعد دارالحکومت اوٹاوا میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مریض کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار

دی ویک کے مطابق اس وقت کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرکوں کے ہزاروں ڈرائیورز داخل ہوچکے ہیں اور حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 27 سو سے زائد ٹرک کینیڈا کے دارالحکومت میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے درائیورز حکومت کی کورونا پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی پالیسی کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا ہوا ہے جب کہ اوٹاوا پولیس کے سربراہ نے اس میں تشدد کے امکان کو یکسر نظر انداز بھی نہیں کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم حفظ ماتقدم کے طور پر خفیہ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: امریکہ نے 16 ممالک کو خطرناک قرار دے دیا

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دو دن قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کانوائے کے شرکا اور ان کے حمایتیوں کے خیالات ناقابل قبول ہیں۔


متعلقہ خبریں