پی ایس پی کا بلدیاتی قانون کیخلاف دھرنا: حکومت سندھ کا رابطہ


کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف دیے جانے والے دھرنے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بننے جا رہی ہے، اسد عمر

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت نے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب دھرنے میں بات چیت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس پی کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر کیے جانے والے احتجاج اور جلسے کے بعد سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے اسی مقام پر دھرنا دے دیا تھا۔

جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا، بل آئین کی روح کے برعکس ہے: علی زیدی

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اکیلا بھی رہ گیا تو یہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے 70 فیصد باتیں ایک ہفتے پہلے مان لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری انا کا مسئلہ نہیں بلکہ صحیح اور غلط کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام صحیح باتیں عوام اور پاکستان کی بہتری کے لیے منوائیں گے۔

پیپلزپارٹی نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی: ایم کیو ایم پاکستان

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی اسی دوران اسٹیج پر بستر بچھا کر بیٹھ گئے تھے جس کے ساتھ ہی پاک سرزمین پارٹی کا جلسہ دین محمد وفائی روڈ پر دھرنے میں تبدیل ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں