عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا، تکذیب نکاح کی اپیل مسترد

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا، تکذیب نکاح کی اپیل مسترد

لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے اور اداکارہ کی جانب سے تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ہے۔

تکذیب نکاح کیس: اداکارہ میرا کی نئے شواہد جمع کرانیکی درخواست

ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اورعتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا ہے۔


متعلقہ خبریں