پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق 175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بین ڈکٹ 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز متاثر کن نہیں تھا۔ 14 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر وِل اسمیڈ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کو دوسرا نقصان اوپنر احسان علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 24 رنز بناسکے جب کہ بین بھی ڈکٹ 47 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے مگر وہی نمایاں بلے باز رہے۔

ہم نیوز کے مطابق اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور جمیز فاکنر نے مزاحمت کی اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلوا سکے۔ افتخار احمد 13 گیندوں پر 30 اور فاکنر 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

آخری اوور میں کوئٹہ کو جیت کیلئے 8 رنز درکار تھے جب کہ اس کے پاس صرف ایک وکٹ موجود تھی۔ اس وقت ڈیوڈ ولی نے نسیم شاہ  کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو 6 رنز سے کامیابی دلوادی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی اور عمران طاہر نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ  ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 7: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے ، شان مسعود 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میچ کے آغاز سے قبل سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم رنز پر آؤٹ کریں، ٹارگٹ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر اچھا کھیل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھی باؤلنگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کے لیے بھی اچھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد کا کہنا تھا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ٹاس جیت جاتے تو باؤلنگ ہی کرتے۔

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

رضوان احمد کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں