ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق ملتان سلطانز کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 ویں اوور میں197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ انہوں ںے 42 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔ ان کے 91 رنز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

میچ میں ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے 29 گیندوں پر 71 رنز بنائے جب کہ رائلی روسو نے 35 گیندوں پر 67 رنز کی شنادار اننگز کھیلی۔

ہم نیوز کے مطابق میچ میں شان مسعود 43 ، رضوان 12 اور صہیب مقصود نے 13 رنز بنائے۔

پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل کی دو ناقابل شکست ٹیمیں آج مدمقابل

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اس موقع پر کہا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ شاہنواز دہانی اورعمران سینئر کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری ٹیم نے نے اب تک بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

پی ایس ایل 7: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیاب رہے ہیں۔

ملتان سلطانز نے اب سے کچھ دیر قبل تک کسی بھی وکٹ کے نقصان کے بنا 12 رنز بنائے ہیں۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں کی طرح اس مرتبہ بھی ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز اوپن کی ہے۔


متعلقہ خبریں