سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، وزارت خزانہ

سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ٹماٹر، لہسن، دالیں، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیا مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرانوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر ہیں جب کہ معاشی شرح نمو 5.37 فیصد کی سطح پر ہے اور ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جنوری 2022 کے دوران مہنگائی میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

ترجمان مزمل اسلم کے مطابق کورونا کے باعث عالمی سطح پرمہنگائی بڑھی، پاکستان بھی متاثر ہوا۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بر آمدات میں 18 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔

احساس ہے مہنگائی کی وجہ سےتنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے اور اس وقت 80 سے 83 روپے فی کلو میں بھی دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں