وزیر اعظم نے پیسکو مسائل پر نوٹس لے لیا

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) مسائل پر نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیسکو سے متعلقہ مسائل پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، مراد سعید، حماد اظہر، فواد چودھری، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی شریک تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی کی شکایت پر پیسکو کے مسائل پر نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے، وزیر اعظم

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیسکو میں لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے ترسیلی نظام میں بہتری کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور طلب کو پورا کرنے کے لیے درکار بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی اداروں کا کام عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے جبکہ حکومت خیبر پختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں تقرریوں میں میرٹ کی بالادستی اور شفافیت یقینی بنا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں