بھارت کا اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

بھارت کا اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

اسلام آباد: بھارت نے اجمیرشریف روانگی کے منتظرپاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آ رہا، عارف علوی

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی زائرین نے شیڈول کے تحت 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے عرس پہ روانہ ہونا تھا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورا لحق قادری کے مطابق بھارتی سفارتخانےنے ہمیں عرس پرروانگی کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا لیکن حسب سابق ویزوں کے اجرا سے عین وقت پر انکار کردیا گیا ہے۔

ہندو یاتریوں کی کٹاس راج اور سادھو بیلا مندر میں پوجا پاٹ

پیر نورالحق قادری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہدایات پرعمل کرنے کے باوجود آخری وقت پر انکار ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ناروا سلوک اوررویے کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کی سطح پراٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی ہندوؤں اورسکھ یا تریوں کوویزے جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا پابندیوں کے باوجود ہندوؤں اور سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ہیں۔

خوش آمدید: سکھ برادری کومذہبی رسومات کیلئےسہولت فراہم کرتےرہیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کورونا کا بہانہ بنا کردونوں ممالک کے مابین زیارت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں