پی ایس ایل7: قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل7: قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

انگلش کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پی ایس ایل کی دو ناقابل شکست ٹیمیں آج مدمقابل

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے جب کہ  فخر زمان 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔


متعلقہ خبریں