ننھا کرکٹ فین خفا،رمیز راجہ نے شکوے کا جواب دےدیا

Rameez Raja

پی ایس ایل کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر ننھا کرکٹ فین  خفا ہو گیا۔ چیئر مین پی سی بی نے بچے کے شکوے کا جواب دے دیا۔

پی ایس  ایل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے گیارہ سال کے حمزہ فراز کی  ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس ننھے کرکٹ فین  چیئر مین پی سی بی سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

بچے کا کہنا ہے کہ ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچ دیکھنے کی اجازت نہ ہو۔ حمزہ نے یہ بھی کہا ہے کہ  ہفتے میں کسی ایک دن تو بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ  نے ننھے مداح کی شکایت پر جواب دیتے ہوئے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں حمزہ کے جذبے کو سراہتا ہوں لیکن بدقسمتی سے کورونا کے باعث بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے  کی اجازت نہیں دی گئی۔


انہوں نےکہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ بچوں سے ہی سجتا ہے۔ لیگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ  ہماری آنے والی نسلوں کو کرکٹ شوق ہو اور وہ کرکٹ کے میدانوں میں آکر اپنے نامور کھلاڑیوں کو دیکھیں۔

انہوں نے حمزہ کے شکوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی بات کو سمجھتا ہوں  اور افسردہ ہوں کہ بچے کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں میچز نہیں دیکھ سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے متعلقہ حکام سے اس بارے میں بات کی ہے  کہ اگر کسی طرح بھی گنجائش نکلتی ہے تو 12 سال سے کم عمر بچوں کو  اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ٹی وی پر پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل 7  میں 25 فیصد  شاءقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے اور12 سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہے۔


متعلقہ خبریں