اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں بھی روئی کے گالے گریں گے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آزاد کشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اور کالام میں برفباری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار

پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے، راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مکران کی ساحلی سمیت کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اوردادو میں آندھی، تیزہوائیں اور جھکڑ چلیں گے۔


متعلقہ خبریں