نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی اداکارہ نادیہ خان کی سوشل میڈیا کی ذریعے تضحیک کر رہی ہیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں سے نادیہ خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور تضحیک آمیز سوشل میڈیا پوسٹوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انیسہ فاروقی کا دل سے احترام کرتی ہیں اور شادی کی تقریب میں اپنا ایک وی لاگ بنایا تھا وہ انیسہ فاروقی کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، وزیر اعظم

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی جھوٹی اور بے بنیاد سوشل میڈیا پوسٹیں کر رہی ہیں وہ نادیہ خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور شرمیلا فاروقی معافی نامہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ شرمیلا فاروقی 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ وہ قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں۔ بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔


متعلقہ خبریں