لاہور: نابینا افراد کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کلمہ چوک پر اپنے مطالبات منوانے کے لیے نابینا افراد کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات پر ازخود نوٹس لیں۔ ہماری روزی روٹی کا بندوبست کیا جائے، جو نابینا افراد نوکری کے لائق ہیں، انہیں روزگار فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ نابینا افراد آٹھ دن سے یہاں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت ان کے مطالبات سنے اور مسائل حل کرے۔

انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان پہلے بھی کئی بارمذاکرات ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ احتجاج سے جہاں شہریوں کوآمدورفت میں دشواری  کا سامنا ہے وہیں میٹرو بس سروس معطل ہونے سے سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں