رکی پونٹنگ کی بابر اعظم سے متعلق اہم پیشگوئی


کینبرا: آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز رکی پونٹنگ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے اسٹائلش بیٹر رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے ترقی کی کوئی حد نہیں ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔ میں پہلے بھی سمجھتا تھا بابر اعظم یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں نمبر ون پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 750 ہے۔


متعلقہ خبریں