سردارمسعود خان واشنگٹن میں نئے پاکستانی سفیر،امریکہ نے منظوری دیدی


سابق صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے،امریکی حکومت نے ان کی بطورسفیرتقرری کی منظوری دے دی ہے۔

سردارمسعود خان کو اسد مجید خان کی جگہ امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسعودخان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے،مسعود خان مقررہ وقت پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔


متعلقہ خبریں