فضا علی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

فضا علی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹی پختون لباس میں گلوکار علی ظفر کے پشتو گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔

شیئر کردہ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

اس سے قبل شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کار میں بیٹھی تھیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں گانا بھی سنا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں فضا علی پہلے اپنے چہرے پر اسپرے کرتی ہیں اور پھر چقندر سے اپنے چہرے پر مساج کرتی ہیں اور اسے کھا بھی رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ چقندر جلد کے لیے واقعی اچھا ہے۔


متعلقہ خبریں