سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ کا انتقال ہو گیا

سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ کا انتقال ہو گیا

لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ تن ساز (باڈی بلڈر) یحییٰ بٹ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال مقامی اسپتال میں دوران علاج ہوا۔

عظیم گلو کارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں پروفیشنل باڈی بلڈنگ کے بانی تسلیم کیے جانے والے یحییٰ بٹ سابق مسٹر ایشیا تھے اور گزشتہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yahya Butt (@yahyabuttofficial)

اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر ان کے اپنے نام سے بنے ہوئے ایک اکاؤنٹ پر چند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ناظم حسین صدیقی انتقال کر گئے

کم و بیش 18 گھنٹے قبل شیئر کی گئی ویڈیو میں ممتاز باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ نے تین مرتبہ مسٹر ایشیا اور پانچ بار مسٹر پاکستان، اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔


متعلقہ خبریں