خالد بھائی! تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، بہادرآباد میں کہا بڑا فیصلہ کرنے آیا ہوں: فاروق ستار

خالد بھائی! تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، بہادرآباد میں کہا بڑا فیصلہ کرنے آیا ہوں: فاروق ستار

کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد بھائی! تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں سے بجتی ہے۔

ساتھ ہیں، ریڈ زون بھی جائیں گے: فاروق ستار کی عامر خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی آئی بی کالونی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد گیا تو دوستوں کی اکثریت کا رویہ غیر مناسب تھا لیکن میں نے پھر بھی بہادرآباد والوں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی کے سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خالد بھائی! آپ نے مجھ سے ملاقات نہیں کی، کوئی بات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد میں کہا کہ تمام اختلافات ختم کرکے بڑا فیصلہ کرنے آیا ہوں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہماری سوچ، نظریہ اور مسائل سب ایک ہیں اور اگر کوئی اختلافات ہیں تو وہ آپس کے ہیں، باقی کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد گیا تو تحریک کو بچانے کے لیے گیا تھا۔

وہ خواب جو مل کر دیکھے تھے، ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا: خالد مقبول

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں اور آپ کو دور کر رہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر مسائل سے نکلنا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی نظام سے متعلق ہماری درخواست پر فیصلہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ
کراچی میں بلدیاتی امور کے اختیارات میئر کے پاس ہونے چاہئیں۔

پیپلزپارٹی نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی: ایم کیو ایم پاکستان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے 28 دن دھرنا دے کر کچھ حاصل نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں