اسلام آباد: نئی گاڑی کا پہلا سفر پانچ دوستوں کی زندگی کا آخری سفر بن گیا

1122

لاہور، چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ 4افراد قتل ، ایک بچہ زخمی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی گاڑی کا پہلا سفر پانچ دوستوں کی زندگی کا آخری سفر بن گیا اور نتیجتاً نئی گاڑی کی خوشی غم میں ڈھل گئی۔

ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پانچ نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار دی ہیں۔

اوچ شریف کے قریب ٹریفک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اس ضمن میں علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ فرحان نامی نوجوان نے نئی گاڑی خریدی تھی جس کے بعد پانچوں دوست مری گئے تھے کہ واپسی پر رات گئے ان کی گاڑی پیٹرول پمپ کے سامنے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔

ٹریفک حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ علاقہ پولیس کے مطابق فرحان، حمزہ اور فہد عباسی نامی نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

ٹریفک جام کی وجہ بننے والے شہری کو ساڑھے 3 سال قید

علاقہ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد دو زخمیوں سبحان اور سراب کو انتہائی تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بھی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بہارہ کہو سے مری روڈ کی خستہ حالی مسلسل حادثات کا سبب بنتی ہے لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ اس جانب فوری طور پر توجہ دے۔

اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

علاقہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم درست اور مکمل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں