ہماری کمزوری ہے، ہمیں ابتدا میں جوڈیشل ریفارمز کرنا تھیں: زلفی بخاری

ہماری کمزوری ہے، ہمیں ابتدا میں جوڈیشل ریفارمز کرنا تھیں: زلفی بخاری

لندن: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخری نے کہا ہے کہ ہماری کمزوری ہے، ہمیں ابتدا میں جوڈیشل ریفارمز (اصلاحات) کرنا تھیں۔

نواز شریف آیا نہ پیسے: وزیراعظم کی شہزاد اکبر سے یہی ناراضگی تھی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ احتسابی عمل کو عدالتوں میں لے جانا مشکل سبجیکٹ ہے۔

زلفی بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر کے پرفارم نہ کر پانے کی کئی وجوہات ہیں۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے شہزاد اکبر کے پاس ٹیم اچھی نہ ہو اور یا وہ خود نظام کو نہ سمجھے ہوں۔

مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کی سیاست کو تباہ کیا، زلفی بخاری

ہم نیوز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی شہزاد اکبر پیسے واپس لاسکیں گے اور یا کم ازکم نواز شریف کو واپس لا پائیں گے۔

وزیر اعظم ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں، زلفی بخاری

وزیراعظم کے ماضی میں انتہائی قریبی معاون خصوصی رہنے والے زلفی بخاری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ شہزاد اکبر نہ پیسہ واپس لاسکے اور نہ ہی نواز شریف کو واپس لا سکے۔


متعلقہ خبریں