دورہ چین سے ملک کوفائدہ ہو گا، کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے،چینی قیادت کےساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوَں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین اور وہاں ہونے والے معاہدوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر اسد عمراور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے شرکا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی امور پرپاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے، دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔

چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے،چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملے پرپاکستان کے موقف کی تائید کی۔


متعلقہ خبریں