وہاڑی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی سے دو دہشت گرد گرفتار، حملوں کا اعتراف

  وہاڑی  میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  اینٹی ٹیرر سسٹ ڈیپارٹمنٹ نے  حالیہ کارروائی  میں 2 مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے وہاڑی کے علاقے سبزی منڈی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات اور عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اورلٹریچربھی برآمد کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں