پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر جرمانہ عائد ہو گا


دبئی میں  پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے والوں پراب فیس عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دوسال میں انکا استعمال بالکل غیرقانونی قراردے دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارت کی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر25 فل یعنی6 سینٹ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔

پلاسٹک کے تھیلے پر پابندی ماحولیاتی آلودگی کے باعث لگائی جا رہی ہے۔ حکومت نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ضروری ہے کیونکہ امارات میں اونٹ اور کچھوے دونوں پلاسٹک کھانے سے مر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں