عمران خان عوام سے رابطے کریں، لگ پتہ جائے گا، شہباز شریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام سے رابطے کریں لگ پتہ جائے گا۔

ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سی ای سی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی جس کے دوران وہ گلی گلی اور کوچے کوچے جائے گی۔ سی ای سی میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بات چیت کے دوران پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ سی ای سی اجلاس میں نوازشریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا ہے جب کہ مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لانگ مارچ کے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، اپوزیشن پہلے ایجنڈا پیش کرے: عامر خان

میاں شہباز شریف نے واضح کیا کہ آئندہ چند دنوں میں پی ڈی ایم میں بھی فیصلے کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عامر خان اور ان کے ساتھیوں سے کہا ہے کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ اس حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے پیش نظر انہیں مزید وقت دینا زیادتی ہوگی۔

تحریک انصاف کا پاورشو کا فیصلہ، عوام کے پاس ہمارے علاوہ کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ ایم کیو ایم والے پہلے پاکستانی پھر حلیف یا حریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو توقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوام کے حق میں فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں