غریب آدمی بھی اچھے اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں، شہباز گل


فیصل آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے غریب مہنگے اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے صحافیوں کو علاج کروانا مشکل ہو جاتا ہے لیکن رانا ثنا اللہ جیسے لوگ بھی باہر کے ملک سے علاج کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی قیادت تو باہر سے علاج کرواتی تھی  لیکن اب دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت بھی باہر سے علاج کرواتی ہے۔ عابد شیر علی جیسے بندے بھی باہر سے علاج کرواتے ہیں اور ہم جیسے متوسط طبقے کے لوگوں میں بہت کم آگے جاتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ آج عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر مہنگے اسپتال کے باہر کھڑا کر دیا ہے لیکن حزب اختلاف والوں نے چپڑاسی کو استعمال کیا جس کی 9 ہزار تنخواہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر شخص کی جیب میں 10 لاکھ روپے ڈال دیئے ہیں اور خبیر پختونخواہ میں صحت کارڈ سے سب سے زیادہ آنکھوں کا علاج کروایا گیا۔ پہلے غریب کو غیر معیاری خوارک ملتی ہے۔  ہیلتھ کارڈ سے دوسرے نمبر پر خواتین نے علاج کروایا جنہیں پہلے اچھے ڈاکٹر دستیاب نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آنکھیں بند نہیں کر سکتا، چیئرمین نیب

معاون خصوصی نے کہا کہ جب غریب گندہ پانی پیتا ہے تو ہیپاٹائٹس بھی اسے ہی ہوتا ہے۔ عمران خان نے برابری کے نظریے پر سب کو علاج کی سہولیات دیں۔ کبوتر چوری میں ملوث افراد کی ضمانت بھی نہیں ہوتی لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیسے لوگوں کی چھٹی والے دن بھی ضمانت ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان ہو گا۔ نواز شریف کے دور میں 40 روپے کلو پاور لومز فروخت ہوئیں اور آج صرف فیصل آباد میں 450 ارب کی انڈسٹری لگ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں