کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ابھی تو کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں اور
آج کی ملاقات بھی اسی حوالے سے تھی۔

ایک سوال پراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا چودھری شجاعت کی عیادت کے لیے گھر آ رہا ہوں، تو آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں اور جہاں غلطیاں ہوتی ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہر وقت عوام کا سوچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے متعلق اپوزیشن بتا سکتی ہے۔

لانگ مارچ کے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، اپوزیشن پہلے ایجنڈا پیش کرے: عامر خان

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ق لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کیے۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفت وشنید میں کہا کہ چودھری شجاعت کی عیادت کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان حلقوں کے مسائل کے لیے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دو سال رہتے ہیں۔

عمران خان عوام سے رابطے کریں، لگ پتہ جائے گا، شہباز شریف

عامر خان نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اوراپنے اپنے نظریات ہیں لیکن سیاست میں سب ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملاقات کے لیے آئے، اچھی بات ہے۔


متعلقہ خبریں