خاتون کے سر میں کیل کی تحقیقات کر رہے ہیں، حقائق سامنے لائیں گے: ترجمان کے پی حکومت


پشاور: خیبرپخنتونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون کے سرمیں کیل لگنے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق و تفصیلات سامنے لائیں گے۔

پشاور: اولاد نرینہ کی خواہش، جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے حکومتی ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ خاتون کے سر میں کیل لگنے سے متعلق مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق خاتون نےاسپتال میں مؤقف اپنا کہ گھرمیں کام کے دوران دیوارمیں لگی ہوئی کیل سرمیں چلی گئی جس پر ڈاکٹروں نے پہلی ترجیح علاج کو دی۔

دوسری شادی: پہلی اہلیہ نے خاوند کو اغوا کر کے سگنل سے باندھ دیا

انہوں نے کہا کہ لیکن اب یہ بیان سامنے آ رہا ہے کہ جعلی پیرکے کہنے پرکیل سرمیں ٹھونکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیکل سائنس میں نیا باب رقم: بہنیں بھائی بن گئے،گاؤں خوشی سے نہال

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ جلد حقائق و تفصیلات سامنے لائیں گے اور اگر کوئی اس میں ملوث ہوا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں