اب نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اب نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے مائنس ون کے لیے جدوجہد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے نظام کو ختم کر کے از سر نو الیکشن کرانے کے لیے جدوجہد کی تھی۔

ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈی آئی خان میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی ایگزیکٹیو باڈی کے سابق ممبر بریگڈئیر(ر) قیوم شیر نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا جس پر پی ڈی ایم کے سربراہ نے خوش آمدید کہا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست دان ایک دوسرے سے ملتے ہیں، یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات سیاستدانوں کی ملاقات ہے۔

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوئی انھوں نے مجھے ٹیلی فون پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہونے والی ملاقات پر مسلم لیگ ن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 11 فروری کو پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں ساری رپورٹس زیر غور آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے ووٹ کی امانت واپس دلانے کے لیے ہماری جہدوجہد ضائع نہیں ہوئی۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہونے والی میٹنگ میں استعفے،عدم اعتماد اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور و خوص کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہے ہیں۔

شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آ ہوا ہے لیکن معشت ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں