دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی


دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی.

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں۔ کورونا کے نئے ویرینٹ  اومی کرون کے سامنے آنے  کے بعد سے دنیا بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوا۔

دنیا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد 7 کروڑ85 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

بھارت میں مجموعی تعداد 4کروڑ24لاکھ ،برازیل میں 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہے۔ فرانس میں کیسز کی  تعداد 2 کروڑ،برطانیہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

روس میں  کوویڈ 19 سے متاثرہ افرا د کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ اور ترکی میں ایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں