بھارت میں اینٹی حجاب مہم پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے: بھارتی وزیر نے داد رسی کرنے کے بجائے طالبہ پر الزام دھر دیا

ہم نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے کرناٹک میں اینٹی حجاب مہم پر بھارتی ناظم الامور سے احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی جانب سے جاری مہم پر پاکستان کو تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے کہا گیا کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت پر تشویش ہے۔ ناظم الامور سے کہا گیا کہ بھارتیوں کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبات بھی سامنے آرہے ہیں۔

مسلمان طالبہ کے ساتھ ہونیوالا سلوک بھارتی مستقبل کے لیے کیسا اشارہ ہے؟ امریکی دانشور

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ناظم الامور سے کہا گیا کہ ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر بھی تشویش ہے۔


متعلقہ خبریں