قصور: پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد جھلس کر زخمی

قصور: پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد جھلس کر زخمی

قصور: پیپر ملز میں لگنے والی آگ کے باعث دو مزدور جاں بحق اور جھلس کر متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کوآپریٹیو مارکیٹ: آتشزدگی سے دکاندار کنگال، فٹ پاتھ پہ آگئے، کوئی پرسان حال نہیں

ہم نیوز کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ابتدا میں 8 گاڑیاں حصہ لے رہی تھیں لیکن اب ان کی تعداد بڑھ گئی ہے کیونکہ لاہور اور اوکاڑہ سے بھی منگوائی جانے والی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قصور میں پیپر ملز کے ویئرہاؤس میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جار ہی ہے کہ آگ فیکٹری کے دیگر حصوں تک نہ پہنچے کیونکہ دوسرے حصے میں کیمیکل کی بہت بڑی مقدار موجود ہے۔

ہم نیوز نے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ سے جھلس کر دو افراد جاں بحق اورمتعدد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق

علاقہ ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگ بجھانے کے لیے لاہور اوراوکاڑہ منگوائی جانے والی گاڑیاں بھی پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے آپریشن میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں