شریف خاندان کو دیے گئے سوالنامے میں کیا پوچھا گیا ہے؟


اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے شریف خاندان سے پوچھے گئے 127 سوالات کی کاپی ہم نیوز کو موصول ہو گئی۔

میاں نواز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ اپنےدفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں؟ استغاثہ کےگواہوں نے ان کےخلاف بیان کیوں دیا؟ سوالنامےمیں نوازشریف سےعوامی عہدوں سےمتعلق بھی پوچھا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ لندن فلیٹس 1993 سےآپ کے قبضے میں ہیں، کیا یہ درست ہے؟

ان سے جے آئی ٹی کی تشکیل، شواہد اوردیگرملکوں کوبھیجے گئے خطوط پر بھی جواب مانگا گیا ہے۔

مریم نواز سے ٹرسٹ ڈیل کے جعلی ہونے کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔

عدالت نے تینوں ملزموں سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے ہیں جس میں ان کی درست تاریخ پیدائش اور رابرٹ ریڈلے کی گواہی پر ان کا موقف بھی شامل ہے۔

نوازشریف اور دیگر ملزمان سے گلف اسٹیل کے شیئرز، قطری خطوط، نیلسن اور نیسکول کی ملکیتی جائیداد کے بے نامی دار ہونے کے بارے میں سوالات پوچھے گئے ہیں۔

ان سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟


متعلقہ خبریں