نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونا افسوناک ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پرحکومت اوراپوزیشن میں اتفاق نہ ہونا افسوسناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جب سیاستدان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور سے ہوتے ہیں۔ نگران وزیراعظم ایسا شخص ہونا چاہیے جو شفاف اورغیر جانبدار انتخابات کو یقینی بنا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ادھورا احتساب خرابیوں کا باعث بنتا ہے اس لیے یہ عمل جلد مکمل ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیےعالم اسلام کو طیب اردگان کا ساتھ دینا چاہیے۔ جب تک مسلمان ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کریں گے دشمن کے لیے اسی طرح ترنوالہ بنے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں