بلوچستان میں گیسٹرو کی وبا پر قابو پانے کے لئے پاک فوج متحرک


راولپنڈی: آواران میں گیسٹرو متاثرین کے علاج کے لیے بلوچستان حکومت کی درخواست پر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق پاک فوج نے مریضوں کو اسپتال تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی فراہم  کیے ہیں۔ فوج متاثرہ آبادی کو صاف پانی، راشن اور مچھردانیاں فراہم کر رہی ہے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں گیسٹرو کی وبا پھیلنے سے دو افراد جاں بحق اور درجنو ں افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

گیسٹرو کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں ادویات پہنچائیں اور زیادہ متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حب منتقل کیا جہاں جام غلام قادر اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان مریضوں کو فوری طورپر سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ادھر کوئٹہ میں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خضدار سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مثاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہے جبکہ باقی ٹیمیں بھی جلد پہنچنے والی ہیں۔


متعلقہ خبریں