بھارت میں اینٹی حجاب مہم: تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا عندیہ

بھارت میں اینٹی حجاب مہم: تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا عندیہ

کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ یہ عندیہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بساوا راج بومائی نے دیا ہے۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے: بھارتی وزیر نے داد رسی کرنے کے بجائے طالبہ پر الزام دھر دیا

واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں زعفرانی مفلر والے جتھے کی جانب سے شروع کی جانے والی اینٹی حجاب مہم سے پیدا ہونے والے تنازع میں شدت آنے کے بعد گزشتہ دنوں ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔

بھارت کے مؤقر انگریزی نشریاتی ادارے لائیو منٹ کے مطابق بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید اضافے کا فیصلہ آج رات تک کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق تمام ہائی اسکولوں اور کالجوں پر ہو گا۔

حجاب پر پابندی کے خلاف کیس: بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

وزیراعلیٰ بساوا راج بومائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ریاست کے وزیر تعلیم سمیت دیگر متعلقہ حکام سے صلاح و مشورہ کیا ہے۔ انہوں ںے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صلاح و مشورے میں انہوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سے بھی بات چیت کی ہے۔

بھارت میں اینٹی حجاب مہم پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

واضح رہے کہ 9 فروری سے شروع ہونے والے تنازع کے باعث ریاست کی تمام یونیورسٹیز، کالجوں اور ہائی اسکولوں کو حفظ ما تقدم کے طور پر بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں